English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب بھرمیں 999 ٹریفک حادثات میں 17افراد جاں بحق 1023زخمی ہوئے 

لاہور:پنجاب ایمرجنسی سروس نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں999روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 584افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔439معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد( 67فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات  440ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور51مسافر452اور148پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ258ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت278متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان73حادثات میں 70متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد68حادثات میں73متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے1040متاثرین میں859مرد اور181خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں186افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور543افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 311زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں880موٹر سائیکلز،116آٹو رکشے،121موٹر کاریں،40وین15مسافربسیں،29ٹرک اور114دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے