کراچی: پاکستان رینجرز سندھ اورپولیس نے انٹیلی جنس معلو مات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے باگڑی پاڑہ گلستانِ جوہر بلاک ون میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران منشیات فروشی میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔ترجمان رینجرزکے مطابق منشیات فروش کراچی یونیورسٹی اور ملحقہ علاقوں میں منشیات فروخت کر نے میں ملو ث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کرلی گئی۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کوبمعہ منشیات مزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ رینجرزنے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

