اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کروڑوں روپے کے بوگس انکم ٹیکس ریفنڈز جاری کرنے والے ایف بی آر کے افسران کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کے 2سابق ممبران سمیت 4 بڑے ٹیکس افسران کے خلاف انضباطی اور کریمنل کارروائی اور نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کردی ہے۔ اور اپنے آرڈر میں کہا ہے کہ ایف بی آر کے فیلڈ افسران اور پرال کے حکام بھی غفلت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ وفاقی ٹیکس محتسب کی جانب سے جاری کردہ آرڈر میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ایف بی آر کی جانب سے بوگس ریفنڈز کے کیسوں میں ایف بی آر کے متعلقہ فیلڈ فارمشنز کو ریڈ الرٹ جاری کیے گئے تھے مگر متعلقہ فیلڈ فارمشنز
نے نہ تو جعلی انکم ٹیکس ریفنڈز کلیم کرنے والوں اور فیلڈ فارمشنز میں ان کے سہولت کاروں کے خلاف کوئی کارروائی کی جو بوگس رجسٹریشن، پروسیسنگ اور فراڈ کے ذریعے انکم ٹیکس ریفنڈز منظور کرنے اور ریفنڈز کے اجراء کے لیے چیک جاری کرنے میں ملوث تھے۔
