English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری، دو روز میں 6 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے اور دو روز کے دوران مزید 6 نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع اسلام آباد کے علاقے اننت ناگ میں کشمیری نوجوان کو محاصرے اور نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کردیا۔ جبکہ پلوامہ میں بھی نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کیا۔

قابض بھارتی فوج نے علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کر دیے ہیں اور قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ، موبائل فون سروسز بھی معطل کر رکھی ہے، اور اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔

کے ایم ایس کے مطابق دو روز کے دوران قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے، گزشتہ روز ضلع شوپیاں میں آپریشن کے دوران 2 نوجوان شہید ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے