English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایف سی کی قربانیاں فراموش نہیں کی جا سکتیں، سردار جلال لاشاری

القمر

جھل مگسی سے ارشاد لاشاری

بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر
چیف آف لاشار سردار جلال خان لاشاری
نے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید الفاظوں میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ دہشت گردوں کا کوئی مزہب نہیں ہوتا ایسے حملوں سے ہمارا عزم کمزور نہیں کرسکتے۔ ایف سی اہلکاروں کی قربانیاں فراموش نہیں کی جا سکتیں۔
ایف سی اہلکاروں نے امن و امان کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز بلوچستان کے امن کے دشمنوں کو شکست دینے کےلئے پرعزم ہیں۔ سردار جلال خان لاشاری نے واقعہ میں شہید اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے