English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

“بلدیاتی انتخابات حکمران جماعت کے لیے ڈراؤنا خواب بن چکے ہیں”

لاہور :امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،  مسائل دن بدن بڑھتے جا رہیے ہیں، انہیں سمجھ ہی نہیں آرہی کہ ان پر کیسے قابو پائیں، ان کے پاس اہلیت نام کی کوئی چیز نہیں۔

محمد جاوید قصوری کا کہنا تھا کہ  بلدیاتی انتخابات حکمرانوں کے لئے ڈرائونا خواب بن چکے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں عوام ان کی بد ترین کارکردگی کا پورا صلہ دیں گے،  جماعت اسلامی30دسمبر کو مہنگائی ، بے روزگاری، لاقانونیت میں اضافے اور سموگ کے تدارک اور گیس کی شدید قلت کے خلاف لاہور میں روڈ کارواں نکالے گی۔

رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ  حکمرانوں نے عوام کوما سوائے لالی پاپ کے کچھ نہیں دیا۔ ان ظالم حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں،  وزیروں اور مشیروں نے سونامی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔ اتحادی بھی ان سے ناراض دکھائی دیتے ہیں۔ جو وعدے اور دعوے کیے گئے تھے، ان میں سے کوئی ایک بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا ۔ 22کروڑ عوام پر ان کی حقیقت آشکار ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ترقیاتی منصوبے ٹھپ اور کرپشن کی لمبی داستانیں منظر عام پر آرہی ہیں۔احتساب کو نعرہ متنازعہ ہو چکا ہے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے پاکستان کو اسلامی وفلاحی ریاست بنانے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ 4سال ہونے کو آئے، تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کو سود سے ہی پاک نہیں کر پائی ہے۔ چینی، آٹے ، پٹرول ، گیس ، ادویات اور اس قسم کے ان گنت بحرانوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے