ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کتوں کے کاٹنے سے بچوں اور خواتین سمیت 15 افراد زخمی

لودھراں:لودھراں کی تحصیل کہروڑ پکا میں کتوں کے کاٹنے سے بچوں اور خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ایم ایس کہروڑ پکا ہسپتال کے مطابق 5 زخمیوں کو کتے کاٹے کی ویکسین لگادی گئی ہے ،دیگر 10 زخمیوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

خیال رہے کہ کراچی میں بھی کتے کے کاٹنے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، نارتھ ناظم آباد شادمان ٹاؤن میں بھی کتوں کی بہتات ہونے کی صورت میں اہل علاقہ کو کافی پریشانی کا سامنا ہے، ایدھی سینٹر کال کرکے کتے مار مہم کی درخواست کی گئی لیکن انہوں نے کہا کہ سندھ گورنمنٹ نے کیپسول دینا بند کردیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں