English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میانمارمیں فوجی کارروائی، خواتین، بچوں سمیت 30 افراد ہلاک

ینگون: میانمار کی فوج نے ریاست کایا میں کارروائی کرتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 30 افراد کو ہلاک کردیا اور لاشوں کو آگ لگادی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا، مقامی افراد اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بتایا کہ کشیدگی کی شکار ریاست کایا میں بدترین فوج نے خواتین اور بچوں سمیت 30 سے زائد افراد کو نشانہ بنایا۔کیرنی ہیومن رائٹس گروپ کا کہنا تھا کہ انہیں مقامی طور پر بے گھر(آئی ڈی پیز)کی جھلسی ہوئی لاشیں ملی ہیں، ہلاک افراد میں بزرگ، خواتین اور بچے شامل ہیں، جنہیں میانمار کی حکمران فوج نے ہپروسو قصبے کے علاقے موسو کے قریب نشانہ بنایا۔انسانی حقوق کی تنظیم نے فیس بک پر بیان میں کہا کہ ہم اس وحشیانہ اور غیرانسانی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ 

میانمار کی فوج نے کہا کہ گاﺅں میں موجود مسلح اپوزیشن فورسز کے کئی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد 7 گاڑیوں میں تھے اور فوج کے کہنے کے باوجود وہ نہیں رکے۔انسانی حقوق کی تنظیم اور مقامی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئیں تصاویر میں جھلسی ہوئی لاشیں نظر  ہیں۔میانمار کی فوجی حکومت کی مخالف کیرینی نیشنل ڈیفنس فورس نے کہا کہ ہلاک افراد ان کے ارکان نہیں ہیں جبکہ مقامی افراد تنازع کی وجہ سے بے گھر ہیں۔گروپ کے ایک کمانڈر نے بتایا کہ یہ سب دیکھ کر ہمیں دھچکا لگا کہ بچوں، خواتین اور بزرگ سمیت مختلف عمر کے افراد کی لاشیں ہیں۔

ایک شہری نے سیکیورٹی کے باعث شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وہ آگ لگانے کے واقعے سے باخبر تھے لیکن جائے وقوع پر اس لیے نہیں جاسکے کیونکہ وہاں فائرنگ ہو رہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ وہاں گیا تو دیکھا کہ کئی لاشوں کو جلایا گیا تھا اور اس کے علاوہ بچوں اور خواتین کے کپڑے پھیلے ہوئے تھے۔میانمار کی فوج تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب ایک اور علاقے میں بھی کارروائیوں میں مصروف ہے جہاں راکٹ سرحد کی دوسری جانب تھائی لینڈ میں جاگرا، جس کے نتیجے میں ایک گھر کو نقصان پہنچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے