English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان امارات کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

القمر

دبئی (جسارت نیوز) قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے یو اے ای انڈر19 کرکٹ ٹیم کو 21 رنز سے شکست دے کر اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔ کپتان قاسم اکرم کو میچ میں نصف سنچری اسکور کرنے اور 3 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں کھیلے گئے میچ میں یواے ای انڈر 19 کرکٹ ٹیم 220 رنز کے تعاقب میں مقررہ50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز ہی بناسکی۔ یو اے ای انڈر 19 کے آیان افضل اور کائے اسمتھ38، 38 رنز بناکر نمایاں رہے۔ قاسم اکرم نے 52 رنز کے عوض3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ معاذ صداقت، محمد ذیشان اور مہران ممتاز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔اس سے قبل پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قاسم اکرم کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔ کپتان نے 5چوکوں کی مدد سے 67 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ حسیب اللہ خان 39 رنز بناکر آئوٹ رہے۔ بھارت انڈر 19 کے خلاف میچ کی آخری گیند پر چوکا لگانے والے احمد خان نے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔آیان افضل خان نے 3 جبکہ نیلانش کیسوانی نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے