English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا کا شکار ویسٹ انڈیز اسکواڈ کے آخری 6ارکان بھی وطن روانہ

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورونا کا شکار ویسٹ انڈیز اسکواڈ کے آخری 6ارکان بھی واپس وطن روانہ ہوگئے، کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے پر ان کی روانگی ممکن ہوئی۔روانہ ہونے والوں میں ون ڈے کپتان شائی ہوپ، عقیل حسین، جسٹن گریوز کے ساتھ اسسٹنٹ کوچ روڈی ایسٹوک اور فزیشن اکشے من سنگھ بھی شامل تھے۔ قبل ازیں کورونا کا شکار چار ارکان 20دسمبر کو وطن روآنہ ہوئے تھے۔ ان میں کائل مائرز، شیلڈن کوٹریل، روسٹن چیز اورمیڈیا منیجر ڈاریو شامل تھے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ون ڈے سیریز موخر ہونے پر ویسٹ انڈیز کے 30رکنی اسکواڈ کے 21ارکان پہلے واپس وطن لوٹ چکے تھے۔ کورونا کا شکار 9 ارکان کو مقامی ہوٹل میں قرنطینیہ میں رکھا گیا تھا۔ویسٹ انڈیز کا 26رکنی اسکواڈ دورہ پاکستان پر 9دسمبر کو کراچی پہنچا تھا جبکہ چار ارکان ایک روز قبل ہی پاکستانی ٹیم کے ہمراہ آگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے