الخدمت فائونڈیشن آزاد کشمیرکے صدر کرنل ( ر) ظفر رشید عباسی نے کہاہے باہمت خواتین پوری قوم کی توجہ کی مستحق ہیں،الخدمت فائونڈیشن اپنی بساط کے مطابق خدمت کررہی ہے،40باہمت خواتین کو سیلائی مشینیں فراہم کیں ہیں تاکہ وہ اپنے نظام زندگی کو چلاسکیں،ہماری کوشش ہے کہ یتیم بچوں کی تعلیم اور صحت کا اہتما م کیاجائے،اسلام ہمیں دکھی انسایت کی خدمت کا درس دیتاہے،اسوہ رسول ﷺ اس کاعملی نمونہ ہے،ان خیالات اظہارانھوںنے الخدمت فائونڈیشن کی طرف سے باہمت خواتین کو سیلائی مشینیں تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پرڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید فدا ٰحسین کاظمی،عبداللطیف عباسی،انجیئر عبدلحمید،سابق سیکرٹری حکومت،نائب صدر الخدمت پروفیسر غلام مصطفی ،وچیئرمین ریڈفائونڈیشن ،طاہر السلام،خالد زیدی،سمیت دیگر قائدین شریک تھے،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کرنل ظفر رشید عباسی نے کہاکہ ہم اس کی عبادت سمجھ کر کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے ہمیں توفیق دی ہے کہ اہم معاشرے میںمستحق افراد کی خدمت کریں خدمت بڑے اجر والا کام ہے،اس کام میں اہل خیر حضرات ضروراپنا حصہ ڈالیں،معاشرے میں ارد گرد دیکھیں ایسے افراد جو مستحق ہیں،الخدمت بطور پلیٹ فارم موجود ہے،عوام الخدمت پر اعتماد کرتے ہیں،اسلامی فلاحی معاشروںمیں اس طرح کے لوگ کو تلاش کرکے خدمت کی جاتی ہے تاکہ اللہ رضی ہو،اصل کامیابی آخرت کی کامیابی ہے،یہ دنیا مہلت عمل ہے جس نے اچھے عمال کیے وہ کامیاب ہوگیا جس نے اس کے مغائر کیے وہ ناکام ہوگا۔اصل کامیابی اللہ کی رضا اور جنت کا حصول ہے۔ان کاموں سے اللہ بھی رضا ہوگا اور جنت بھی ملے گی۔
