پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیر اعظم نے اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی اصولی منظوری دی۔
وزیراعظم نے پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات میں آنے والے PSL سیزن اور کرکٹ کے مجموعی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا اور اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔
وزیر اعظم نے ٹی 20 میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
رمیز راجہ نے وزیر اعظم کو اسٹیڈیم کی تعمیر 2025 تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر تعلیم شفقت محمود بھی موجود تھے۔
منبع: جیو نیوز
The post وزیراعظم کی رمیز راجہ سے ملاقات، پی ایس ایل 7 اور کرکٹ کے مجموعی ڈھانچے پر تبادلہ خیال appeared first on شفقنا اردو نیوز.
