English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان سری لنکا کے ہاتھوں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر

القمر

دبئی: انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان سری لنکا کے ہاتھوں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 22 رنز سے ہرادیا۔

سری لنکا کی ٹیم انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں49.3 اوورز میں 125 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

شارجہ میں ہونے والے انڈر 19 ایشیا کپ  کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلا دیش کو 103 رنز سے ہرادیا اور فائنل میں جگہ بنالی۔

بھارت اور سری لنکا کے درمیان فائنل جمعے کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

منبع: جیو نیوز

The post انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان سری لنکا کے ہاتھوں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے