English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 پیارے نبیﷺ کی امت کی مدد کریں’، کرکٹر رضوان پاک افغان سرحد پہنچ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان افغانستان کی عوام کی مدد کے لیے پاک افغان سرحد پہنچ گئے۔

کرکٹر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ اس وقت افغانستان کی بہادر عوام کو ہماری مدد کی شدید ضرورت ہے، انہیں غذا، رہائش، گرم کپڑے اور ادویات وغیرہ کی ضرورت ہے۔

محمد رضوان نے پاکستان کے سابق لیگ اسپنر  مشتاق احمد کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے ساتھ پاک افغان سرحد پر صورت حال کا جائزہ لینا ایک آنکھ کھول دینے والا تجربہ تھا۔

کرکٹر نے مداحوں سے افغانستان کی عوام کے لیے مدد کی درخواست کی اور کہا کہ سب اپنا حصہ ڈالیں اور پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کی مدد کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے