English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 شمالی کوریا سے تمام تنازعے حل کرنا چاہتا ہوں، صدر جنوبی کوریا

سیئول: جنوبی کوریا کے صدر مون جے ای نے اپنے عہدے کے اختتام سے قبل سخت حریف ملک شمالی کوریا کے ساتھ  تمام تنازعے حل کرنے کے عزم کا اظہار  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  صدارت کے خاتمے سے قبل پڑوسی ملک کے ساتھ تمام تنازعوں کو حل کرنا چاہتا ہوں۔ شمالی کوریا کے ساتھ    پْرامن اور مستحکم تعلقات کے قیام کی خواہش  ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطا بق جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے نئے سال کے آخری خطاب میں اپنے عہدے کے آخری مہینوں کو شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی پیش رفت 

کے لیے استعمال کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الکوریائی تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ جنوبی کوریا کے صدر مون جے ای نے مزید کہا کہ میں پائیدار امن کو ادارہ جاتی بنانے کی کوششوں کو نہیں روکوں گا، مجھے امید ہے کہ اگلی انتظامیہ میں بھی بات چیت کی کوششیں جاری رہیں گی۔جنوبی کوریا کے صدر مون جے ای کے امن کے لیے ناقابل واپسی مذاکرات کے عزم پر سخت حریف ملک شمالی کوریا کی جانب سے مکمل خاموشی اختیار کی گئی ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے