نواب شاہ(نمائندہ جسارت)نوسرباز عورتوں کا گروہ سرگرم۔گھروں پر بھیک مانگنے کے بہانے داخل ہوکر خواتین کوہیپنا ٹائز کرکے طلائی زیورات اور نقدی لے اُڑیں۔ تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے گنجان آباد علاقوں میں نوسرباز عورتوں کا گروہ لوٹ مار کے لیے سرگرم ہیں۔ہیپنا ٹائز کرکے گھریلو خواتین سے لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ نوابشاہ کے گنجان آباد علاقے کیمپ نمبر 2کے رہائشی سرفراز احمد کے گھر میں بھی اسی قسم کی ایک واردات میں قیمتی مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ نوسرباز عورتیں بھیک مانگتے ہوئے گھر میں داخل ہوئیں ،گھر میں موجود خاتون اور بچے کو ہیپناٹائز کرکے ڈھائی لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، 6 ہزار روپے نقدی اور قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئیں۔واقعہ کی رپورٹ وویمن پولیس تھانے میں درج کرادی گئی ہے پولیس نے شہریوں کو ایسے گروہ سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
