ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بغداد:امریکی اتحادیوں کے زیر استعمال ہوائی اڈے پر راکٹ بردار ڈرونز سے حملہ

عراقی سیکیورٹی ذرائع نے عرب خبررساں ادارے کو بتایا کہ بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وکٹوری بیس کو نشانہ بنانے کے لیے راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس میں مغربی بغداد سے 4 کاتیوشا راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔بغداد سینٹر فار ڈپلومیٹک سپورٹ جس میں بین الاقوامی اتحادی افواج شامل ہیں، بغداد کے ہوائی اڈے پر “سابقہ وکٹوری اڈے” پردو ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا گیا جن پر “انتقامی کارروائی” لکھا ہوا تھا۔عراقی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بغداد کے ہوائی اڈے کے سفارتی علاقے پر فجر کے وقت دو ڈرون سے حملہ کیا گیا تاہم اسے CRAM دفاعی نظام سے مار گرایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دو ڈرون امریکی اڈے کی حدود سے باہر گرے۔ پہلا شوٹنگ رینج کے قریب اور دوسرا عراقی افسران کی لابی کے قریب گرا۔ذرائع نے وضاحت کی کہ دونوں طیارے دھماکہ خیز مواد لے کر جا رہے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ جب ڈرون طیارے سے حملہ کیا گیا تو اس وقت ہوائی اڈے پر سول طیاروں کی آمد ورفت جاری تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں ہوائی اڈوں پر حملے عسکریت پسندوں کی طرف سے سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں