English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیوزی لینڈ کو بنگلادیش کے ہاتھوں عبرتناک شکست

مائونٹ مونگانوئی: بنگلادیشی کھلاڑیوں اورآفیشلزکا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح کے بعد گروپ فوٹو

مائونٹ مونگانوئی (جسارت نیوز)بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں8 وکٹوں سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ بنگلا دیشی بولرز کی عمدہ بولنگ کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچویں روز اپنی دوسری اننگز میں 169 بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے بنگلا دیش کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لیے 40رنز کا ہدف دیا ۔ عبادت حسین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 6 جبکہ تسکین احمد نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ بنگال ٹائیگرز نے مطلوبہ 40رنز کا ہدف بآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عبادت حسین کو میچ میں عمدہ بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بدھ کو میچ کے پانچویں اور آخری روز کیوی ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 147 رنز5 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو روز ٹیلر 37 اور راویندرا 7 رنز پر کھیل رہے تھے۔ مہمان ٹیم کے بولرز کی عمدہ بولنگ کے باعث کیوی ٹیم اپنی گزشتہ روز کے مجموعی اسکور میں صرف 22 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد پویلین لوٹ گئی۔ میزبان ٹیم بنگلا دیشی بولرز کے سامنے بالکل بے بس نظر آئی، روز ٹیلر 40 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ ان کے آئوٹ ہونے کے بعد کیوی ٹیم خزاں کے پتوں کی طرح یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتی چلی گئی۔ کائل جیمیسن ، ٹم سائوتھی اور نیل واگنر صفر پر آئوٹ ہوگئے راویندرا 16 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، ٹرینٹ بولٹ 8 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ بنگلا دیش کی طرف سے عبادت حسین نے چھ اور تسکین احمد نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں بنگلا دیش کی ٹیم نے 40 رنز کا مطلوبہ ہدف بآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے کیوی ٹیم کو 8وکٹوں سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی۔ عبادت حسین کو میچ میں عمدہ بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے