English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قازقستان: مظاہرے دھرنوں میں تبدیل ، جھڑپوں میں اہلکاروں سمیت درجنوں ہلاک۔ روسی فوج داخل

القمر

نورسلطان/ماسکو(صباح نیوز+مانیٹرنگ ڈیسک) قازقستان میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرے دھرنوں میں تبدیل ہوگئے۔جھڑپوں میں 13 پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔ملک بھر میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیل کے ذخائر سے مالا مال ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد قازقستان میں مظاہرے تیسرے روز بھی شدت اختیار کرگئے۔ ملک کے سب سے بڑے شہر الماتے مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین نے الماتے کے ہوائی اڈے پر قبضہ کر لیا تھا جبکہ پولیس کے کئی دفاتر پر بھی دھاوا بولا جسے ناکام بنا دیا گیا۔ روس نے قازق صدر کی درخواست پر بگڑتے حالات پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اپنا پہلا فوجی دستہ بھیج دیا ہے ، الماتے شہر کے بعد دارالحکومت نورسلطان میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، ملک کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر د ی گئی۔ حکومت کو برطرف کیے جانے اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیے جانے کے باوجود مظاہرین سڑکوں سے جانے کو تیار نہیں، 2019ء میں صدر ناذربیاف کے استعفے سے سبق سیکھتے ہوئے مظاہرین کا ماننا ہے کہ حکومت میں تبدیلی ہمیشہ مطلوبہ نتائج نہیں لاتی۔قازقستان میں مظاہروں کی وجہ سے متعدد ممالک نے الماتے کے لیے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں ۔اس کے علاوہ نیشنل بینک آف قازقستان نے بھی ملک بھر میں اپنی سروسز بند کردی ہیں۔دوسری جانب یورپی یونین نے روس کو خبردار کیا ہے کہ وہ قازقستان کی خودمختاری اور آزادی کا احترام کرے۔الجریزہ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے مذکورہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب روس کی زیرقیادت فوجی اتحاد نے قازقستان میں جاری بدامنی پرقابوپانے کے لیے پہلا فوجی دستہ بھیجا ہے۔یورپی یونین کے ترجمان نے کہا کہ تشدد کو روکنا چاہیے، ہم تمام فریقین سے تحمل اور صورتحال کے پرامن حل کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

The post قازقستان: مظاہرے دھرنوں میں تبدیل ، جھڑپوں میں اہلکاروں سمیت درجنوں ہلاک۔ روسی فوج داخل appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے