زاکاٹیکاس: میکسیکو کی ریاست زاکاٹیکاس میں گورنر کے دفتر کے باہر موجود ایک کار سے 10 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کی ریاست زاکاٹیکاس میں ایک کار سے 10 لاشیں ملیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گورنر کے دفتر کے باہر موجود مشکوک کار کی تلاشی کے دوران اس میں سے لاشیں برآمد ہوئیں۔
ریاست کے گورنر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کار ان کے دفتر کے بالکل سامنے موجود تھی جس میں موجود لاشوں کو بری طرح پیٹا گیا ہے۔
گورنر کا کہنا تھا کہ یہ اب تک اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

