English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جیلوں میں کیمروں کی خرابی کے خلا� توج� دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع 

لاہور: جیلوں میں کیمروں کی خرابی کے خلاف توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروادیا گیا ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کروائے گئے۔

توجہ دلائو نوٹس کے متن میں کہاگیا ہے کہ کیمروں کی خرابی کی وجہ سے جہاں ایک جانب رشوت خور ملازمین کی مانیٹرنگ متاثر ہو رہی ہے،دوسری جانب جیلوں کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان بن گئی ہے ۔جیل اہلکاروں کی ملی بھگت سے کیمروں کو خراب کیا جا رہا ہے۔ تاکہ رشوت خور ملازمین کی مانیٹرنگ نہ ہو سکے۔خفیہ کیمروں کی مدد سے سے مانیٹرنگ کے ذریعے متعدد اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں ہیں ۔

توجہ دلائو نوٹس میں مطالبہ کیاگیا کہ حکومت نے اس حوالے سے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں ایوان کو مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے