English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اتنی بڑی چوری ! عمران خان بنارسی ٹھگوں کا بھی باپ نکلا، نوازشریف

القمر

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اتنی بڑی چوری اور ڈاکا! عمران خان بنارسی ٹھگوں کا بھی باپ نکلا، ثاقب نثار اور کھوسہ نے عمران خان کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دیا ، لیکن وہ سب سے بڑا چور ثابت ہوا
،پوری قوم اس کی چوری کومہنگائی کی شکل میں بھگت رہی ہے، اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ناانصافی کو قوم کے سامنے لا رہا ہے۔انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا کرشمہ ہے، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میں باطل کو مٹاتا ہوں اور سچ کو سامنے لاتا ہوں۔قدرت کا کرشمہ دیکھیے مجھے تو اپنے بیٹے سے 10ہزار درہم کی تنخواہ نہ لینے پر زندگی بھر کےلیے نااہل قرار دے دیا، پارٹی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا اور جیلوں میں ڈال دیا گیا۔ثاقب نثار اور کھوسہ نے عمران خان کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دیا ہوا تھا وہ جس کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دیا ہوا تھا وہ پاکستان کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا ہے۔یہ اللہ کے فیصلے ہیں، وقت لگا ہے کہ لیکن سب کچھ سامنے آگیا ہے۔ بنارسی ٹھگ بڑے مشہور ہوتے تھے، بنارسی ٹھگوں کا سب نے سنا ہوگا، عمران خان بنارسی ٹھگوں کا بھی باپ نکلا۔ چوری اتنا بڑا ڈاکا ؟ پاکستان کی تاریخ میں اتنی بڑی چوری نہیں ہوئی

The post اتنی بڑی چوری ! عمران خان بنارسی ٹھگوں کا بھی باپ نکلا، نوازشریف appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے