English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میکسیکو : گورنر ہاؤس کے باہر سے 10 لاشیں برآمد

القمر

میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو میں گورنر ہاؤس کے باہر کرسمس کی تقریب کا سامان اْٹھانے کے دوران کار سے 10 لاشیں برآمد ہوئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ ریاست زاکاٹیکاس میں گورنر ہاؤس کے سامنے کرسمس کی تقریبات کے اختتام پر سجاوٹی سامان ہٹانے کے دوران پیش آیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران 2مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ لاشوں پر مارپیٹ کے نشان واضح ہیں اور انہیں سردخانے میں منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ علاقہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مقتولوں کا تعلق بھی کسی گینگ سے ہے۔ حکام نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

The post میکسیکو : گورنر ہاؤس کے باہر سے 10 لاشیں برآمد appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے