اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معیشت مضبوط اور ملازمتوں کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا چیلنجز کے باوجود کاروباری شرح میں اضافہ ہوا، گزشتہ 9 ماہ کے دوران رجسٹرڈ کاروباروں کے منافع میں 59 فیصد اضافہ ہوا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری معیشت ٹھوس انداز میں پھلنے پھولنے کے ساتھ نوکریوں کو جنم دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ کاروباری ادارے اور ان کےمالکان منافع میں اپنے ملازمین کو حصہ دار بنائیں گے۔
Profits of listed businesses grew 59% year on year for the first 9 months, despite Covid challenges. This shows our economy is witnessing strong growth creating jobs. I am hopeful that businesses employers will share these gains with their workforces. https://t.co/8WRSH3ip52
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 8, 2022

