English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد دوبارہ ہسپتال میں داخل

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد الیکٹو میڈیکل پروسیجر کے لیے اسپتال میں داخل ہوگئے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق مہاتیر محمد کو گزشتہ روز دارالحکومت کولالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کا الیکٹو میڈیکل پروسیجز کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق 96سالہ مہاتیر محمد دل کے عارضے میں مبتلا ہیں انہیں گزشتہ ماہ 16 دسمبر کو بھی طبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم ایک ہفتے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا۔مہاتیر،جو دو مرتبہ ملائیشیا کے وزیر اعظم رہے، ان کا دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کی وجہ سے پہلا ہارٹ بائی پاس 1989 جبکہ دوسرا 2007 میں ہوا لیکن وہ ان سرجریوں کے بعد بھی سیاست میں سرگرم رہے۔واضح رہے کہ مہاتیر محمد نے پہلی بار1981 میں اقتدار سنبھالا اور 22 سال بعد 2003 میں ریٹائر ہونے پر ملک میں سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزیر اعظم بنے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے