English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برازیل: پہاڑ کا حصہ سیاحوں کی کشتی پر آگرا، 5 افراد ہلاک، 9 شدید زخمی

بیلو ہوریزونٹی: برازیل میں پہاڑ کا ایک حصہ سیاحوں کی کشتی پر گرنے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 9 شدید زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے جنوب مشرقی شہر میں واقع مشہور سیاحتی مقام فرناس لیک میں پہاڑ کا ایک حصہ سیاحوں کی کشتی پر آن گرا جس کے نتیجے میں کم ازکم 5 افراد ہلاک اور 9 شدید زخمی ہو گئے، جبکہ واقعے میں 20 سیاح لاپتہ بھی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق حکام نے آبشار کے ساتھ پہاڑی حصے کو خستہ حال قرار دیا تھا لیکن سیاحوں کو گھمانے والے گائیڈز نے مبینہ طور پر ہدایات کو نظر انداز کیا اور انہیں اس طرف لے آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے