English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹنڈوجام، پانی کیلیے کھودی گئی لائن عوام کیلیے اجیرن بن گئی

القمر

 

 

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام میں پانی کے لیے کھودی گئی لائن نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا کر رکھ دیا سیوریج کا پانی اور برسات کا پانی اس کے ذریعے ان کی دکانوں اور گھروں کی بنیادوں میں جارہا ہے نہ میونسپل کو کوئی پروا ہے نہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کو شہر میں ہر طرف کیچڑ دیکھائی دے رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام کی عوام کو میٹہے پانی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک سال سے شہر بھر میں کہودائی کی جارہی ہے لیکن لائن ڈالنے کے بعد کہودائی کی گئی جگہ کو دوبارہ نہیں بنایا جاتا جس کی وجہ سے پورا شہر کھنڈر کا نقشہ پیش کر رہا ہے شہر کی مین شاہراہ رستم شہید روڑ کو کھدائی کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس پر ٹریفک کا جام رہنا معمول بنا گیا اور عوام کا چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے اس کے علاوہ اس کھودی ہوئی لائن کے ذریعے سیوریج کا پانی جو شہر میں ہر جگہ کھڑا رہنا معمول کا حصہ بن چکا ہے اور برسات کا پانی دکانوں اور گھروں کی بنیادوں میں جاکر نقصان پہنچا رہا ہے۔ میونسپل کے ذرائع کے مطابق اس کی مرمت کے لیے باقائدہ فنڈ رکھا گیا تھا جسے ڈسٹرکٹ پبلک ہیلتھ کو خرچ کرنا تھا لیکن اب یہ فنڈ کہاں انہیں نہیں معلوم انہوں بتایا فوری کام نے ہونے کی وجہ سے مرمت کے کام کا تخمینہ کروڑوں میں پہنچ چکا ہے اگر مزید دیر ہوئی تو راستے بالکل ختم ہوجائیں گے شہریوں نے ایم پی اے شرجیل انعام میمن اور رکن قومی اسمبلی طارق شاہ سے مطالبہ کیا ہے وہ ٹنڈوجام کی سڑکوں دوبارہ بنانے کے احکامات جاری کرواکے شہریوں کو اذیت سے نجات دلائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے