ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیو یارک میں آتشزدگی، 9 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک ، 63 زخمی

امریکا:امریکی ریاست نیو یارک کے علاقے برونکس میں قائم 19 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 9 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک ، 63 زخمی جبکہ 32 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،نیوز ایجنسی کے مطابق برونکس میں 333 ایسٹ 181 اسٹریٹ پر لگ بھگ 200 فائر بریگیڈ کے ارکان تیسرے درجے کی آگ کو بجھانے میں مصروف عمل ہیں جبکہ مزید نقصان کے پیش نظر قریب کی عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز کے دوران یہ آگ لگنے کا دوسرا واقعہ ہے چند دن قبل فلاڈیلفیا میں بھی ایک عمارت میں آگ لگی تھی جس میں8 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں