English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کرکٹ بورڈ چار ملکی سیریز کرانے کیلئے تیار

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ چار ملکی سیریز کروانے کے لیے تیار ہے اور اس پر غور بھی جاری ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کواڈ لیٹرل سیریز کروانے پر غور کر رہا ہے اور اس سلسلے میں پی سی بی پلان جلد سامنے لائے گا۔آسٹریلوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی کا کواڈلیٹرل سیریز میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کو رکھنے کا پلان ہے،چاروں ملکوں کو آپس میں تاریخی ٹاکرے کے باعث انہیں سیریز میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے کے بعد آسٹریلیا انگلینڈ ایشز کرکٹ کی بھی تاریخی نوعیت ہے۔آسٹریلوی میڈیا نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی چاہتے ہیں کہ مارچ میں دورہ پاکستان پر تمام بڑے آسٹریلین نام ٹیم میں شامل ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے