کراچی: سوئنگ کے سلطان اور سابق کرکٹر وسیم اکرم نے ساحل پر گندگی پھیلانے والوں کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم نے ویڈیو اپلوڈ کی اور اس کے کیمشن میں لکھا کہ آپ سب لوگوں سے ایک درخواست ہے کہ آپ پورا ملک تو صاف نہیں کر سکتے لیکن کم از کم یہ کوشش تو کریں کہ آپ جہاں رہتے ہیں وہاں ارد گرد صفائی رکھیں جیسے قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے اسی طرح ایک دن پورا پاکستان صاف ہوگا۔
آپ سب لوگوں سے ایک درخواست ہے کہ آپ پورا ملک تو صاف نہیں کر سکتے لیکن کم از کم یہ کوشش تو کریں کہ آپ جہاں رہتے ہیں وہاں ارد گرد صفائی رکھیں ، جیسے قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے اسی طرح ایک دن پورا پاکستان صاف ہو گا . pic.twitter.com/mRR5pDkVDZ
— Wasim Akram (@wasimakramlive) January 12, 2022
ویڈیو میں وسیم اکرم نے کہا کہ پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختون خوا سے آنے والے تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ اس کو اپنا سمندر سمجھیں، مجھے شرمندگی ہوتی ہے اس طرح سمجھانے میں، ایسا لگتا ہے میں کسی پانچ سال کے بچے کو سمجھا رہا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ لوگ ڈھیٹ ہیں تو میں بڑا ڈھیٹ ہوں، میں اس طرح کی ویڈیوز بناتا رہوں گا۔

