English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیسٹ رینکنگ،ٹاپ 10بولرز میں 2پاکستانی شامل

القمر

دبئی(جسارت نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ ترین درجہ بندی کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق بیٹنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لابوشین پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، انگلینڈ کے کپتان جو روٹ دوسرے، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ تیسرے، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن چوتھے، بھارت کے روہیت شرما پانچویں، سری لنکا کے دیمتھ کرونارتنے چھٹے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ساتویں، پاکستان کے بابر اعظم آٹھویں، بھارت کے ویرات کوہلی نویں اور جنوبی افریقا کے ڈین ایلگر دسویں نمبر پر ہیں۔ بولنگ میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کائل جمیسن8 درجے ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، یہ ان کے کیریئر کی بہترین رینکنگ ہے، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی چوتھے، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا پانچویں، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن چھٹے، نیوزی لینڈ کے ٹم سائودی ساتویں، آسٹریلیا کے جوش ہیزلوڈ آٹھویں، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر نویں اور پاکستان کے حسن علی دسویں نمبر پر ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے