English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور: پاکستان ریلوے میں چھانٹیوں کے خلاف ملازمین کا احتجاج

لاہور: پاکستان ریلویز کی نجکاری اور ملازمین کی ملازمتوں سے چھانٹیوں کے خلاف ریلوے کے محنت کش سراپا احتجاج بن گئے اور گزشتہ روز سینکڑوں ریلوے ملازمین نے ریلوے ورکشاپ انجن شیڈل میں احتجاج کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاجی ملازمین کا مطالبہ تھا کہ وفاقی حکومت ریلوے کی نجکاری کا فیصلہ واپس لے اور نجکاری  کے نام پر کی جانے والی ملازمین کی چھانٹیاں بند کریں۔ مظاہرین نے وزیرریلوے کو دھمکی دی کہ اگر انہوں نے ریلوے ملازمین کا مطالبہ تسلیم نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔ جس میں ریل کا پہیہ جام کئے جانے کی دھمکی بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے