English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ماسک کے بغیر شادی ہالز میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ کمشنر کراچی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی صدارت میں ان کے دفتر مین کورونا کے پھیلاو کی صورتحال کے حوالے سےجا ئزہ اجلاس کا انعقاد۔

اجلاس میں شادی ہالز میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا گیا اورشادی ہالز کے لئے مقرر کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمدکرانے کے لئے موثر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ شادی ہالز میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے سخت اقدامات کریں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شادی ہالز میں ماسک کے بغیر شادی ہالز میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ شادی ہالز میں ایک ہزار سے زاید مہمانون کے داخلے کی اجاز ت نہیں دی جائےگی ۔

اجلاس مین تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں ویکسی نیشن اہداف کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اجلاس نے ویکسی نیشن اہداف پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں ویکسی نیشن کی رفتار تیز کریں گے اور شہریوں کی ویکسی نیشن کے اہداف کے حصول کے لئے مربوط کوششین کریں گے ۔

اجلاس نے شادی ہالز میں ایس او پیز کی خلا ف ورزی کا نوٹس لیا فیصلہ کیا گیا کہ شادی ہالز اور تقریبات میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں ٹیمیں بنائیں گے۔

ٹیمیں پولیس اور رینجرز کے ساتھ مل کر شادی ہالز چیک کریں گی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے لوگوں کو پابندکریں گی اور ضروری کارروائی کریں گی شادی ہالز میں ایک ہزار سے زائد مہمانون کے داخلے کی اجاز ت نہیں دی جائے گی۔

اجلاس مین یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ماسک کے بغیر شادی ہالز میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود بھی شادی ہالز کا دورہ کریں اور شادی ہالز انتظامیہ کو پابند کرین کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے اقدامات کریں۔

اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنر ز، تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران، نجی اسکولز ایسو سی ایشن کے نمائندون، پاکستان رینجرز اورمحکمہ صحت کے افسران اور دیگر کی شرکت۔

اجلاس میں بارہ سال سے زیادہ عمر کے بچوں کی اسکولوں میں ویکسی نیشن کے لئے اسکول انتظامیہ کو پابند بنایا جائے گا اورفیصلہ کیا گیا کہ تعاون نہ کرنے والے اسکولوں کو بند کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے