English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت: مغربی بنگال میں ٹرین کو حادثہ، 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

نئی دہلی: بھارت میں مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں ایک مسافر ٹرین پٹری سے اترگئی جس کے نتیجے میں اب تک 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 40 سے زائد زخمی ہیں۔

بھارتی ریلوے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافر ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتریں جس میں 45 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 9 افراد کی ہلاکتوں کے بعد مزید اموات کا خدشہ ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہیکہ جائے حادثہ پر ریسکیو اپریشن مکمل کرکے بوگیوں کو ٹریک سے ہٹاکر اسے کلیئر کردیا گیا ہے جب کہ اس علاقے میں ٹرین سروس بھی بحال کی جاچکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کیمطابق ٹرین اسام سے راجستھان جارہی تھی کہ اسے ضلع جل پیگوری میں حادثہ پیش ایا، حادثے کے زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔بھارتی وزارت ریلوے نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور مرنے والوں کے ورثا کو مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے