English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیف گیمز 2023 کیلیے سینیٹ کی حصوصی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

القمر

اسلام آباد(جسارت نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے آئندہ سیف گیمز 2023 سے متعلق کمیٹی کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پاکستان سپر لیگ کے 7ویں سیزن کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے تفصیلی بریفنگ لینے کا فیصلہ کیاہے ۔جمعہ کوکمیٹی کا اجلاس سینیٹر میاں رضا ربانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا، اجلاس میں سینیٹر عرفان صدیقی، فیصل جاوید، رانا مقبول سمیت دیگر شریک ہوئے۔ چیئرمین کمیٹی نے بتایا کہ صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا کووِڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا جب کہ وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ملک سے باہر ہونے وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے ۔اجلاس کے دوران کمیٹی نے سی بی کے سی ای او کو ہدایت کی ہے کہ وہ دورہ نیوزی لینڈ کی شرائط و ضوابط کی تفصیلات کے ساتھ آئندہ اجلاس میں کمیٹی کے سامنے پیش ہوں۔ پی سی بی کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمیٹی کو اپنی اگلی میٹنگ میں اگلے 3 سالوں کے لیے کرکٹ کھیلنے والے دیگر ممالک کے دوروں کی تفصیلات فراہم کرے۔ کمیٹی نے 27 جنوری 2022 سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے تفصیلی بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا۔ سیف گیمز کے انعقاد اور اس کی انتظامی اور لاجسٹک منصوبہ بندی اور اس کو انجام دینے کا سوال یہ ہے کہ آیا یہ وزارت آئی پی سی / پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کرنا ہے یا پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے۔سیف گیمز 2023 کے حوالے سے وزارت آئی پی سی / پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن دونوں کی تیاریوں کی موجودہ حالت کیا ہے، اب تک سیف گیمز کے مقام کا فیصلہ کیا گیا یا نہیں ،کمیٹی کا سیکرٹریٹ بنا ہے یا نہیں۔ دوسرے ممالک جہاں اس طرح کے بین الاقوامی ایونٹس منعقد ہوتے ہیں وہاں اس کا رواج کیا ہے؟ چاہے وہ اولمپکس ایسوسی ایشن کی سرپرستی میں ہوں یا اس ملک کے اندر کام کرنے والی کوئی دوسری اسپورٹس باڈی کی صورت میں،اس کی تفصیلات درکار ہیں۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ نہیں چاہتے کہ دنیا میں پاکستان کا تماشا بنے، سیف گیمز منعقد کروانے کا اختیار کس کا ہے؟ کمیٹی ارکان نے کہا کہ سیف گیمز حکومت ،پاکستان اولمپک ایسوسی کیساتھ ملکر منعقد کرواتی ہیں، وفاقی سیکرٹری آئی پی سی نے کہا کہ سیف گیمز کیلیے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کی مصروفیت کے باعث نہیں ہو سکا۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ معاملہ بہت اہم ہے ، پوری دنیا میں کھیل اولمپک ایسوسی ایشن منعقد کرواتی ہے، واضح ہونا چاہے کہ سیف گیمز وزارت منعقد کروائے گی یا اولمپک ایسوسی ایشن؟ کمیٹی ارکان سینیٹ قائمہ کمیٹی کا سیف گیمز بارے ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا، اجلاس میں وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کو طلب کیا جائیگا دونوں فریقین کی راے سننے کے بعد قائمہ کمیٹی سیف گیمز بارے سفارشات مرتب کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے