English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس خود پر جعلی حملے کرا کے یوکرین پر حملہ کرے گا، واشنگٹن حکام کا دعویٰ

واشنگٹن حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روس خود پر جعلی حملے کرا کے یوکرین پر حملہ کرے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق واشنگٹن حکام کا کہنا ہے کہ روس یوکرین پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، اگلا ایک ہفتہ انتہائی اہم ہے، روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے۔

حکام نے کہا کہ روسی صدر جانتے ہیں کہ وہ کیا کرنے جا رہے ہیں، روس نے 2014 میں اس طرح کی حکمت عملی کریمیا میں اختیار کی تھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق روس  مشرقی یوکرین میں تربیت یافتہ گروپ بھیج چکا ہے، روس نے واشنگٹن حکام کے بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے