کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور وہیل کالجز کے تعاون سے 5ویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز منی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں شروع ہوگئے، ایونٹ کا افتتاح پاکستان اسٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے کیا، اور گیمز کے دوران کرونا وائرس سے بچائو کے لئے خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔ گیمز میں مختلف اسکولوں اور کالجز کے طلبا وطالبات آرچری، باسکٹ بال، فٹ سال، کرکٹ، تھروبال، اسکٹنگ تائیکوانڈو، روپ اسکیپنگ، جمناسٹک، رسہ کشی کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں، 3کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں انڈر14 ، انڈر17 اور انڈر 21 شامل ہیں گیمز 22 جنوری تک جاری رہیں گے ۔
