فلپائن نے اپنی بحریہ کی صلاحیت میں اضافے کے لیے بھارت سے ساڑھے 37 کروڑ ڈالر کا جہاز شکن میزائل نظام خریدنے کا معاہدہ کرلیا۔ معاہدے کے تحت بھارت ان میزائلوں کی 3بیٹریاں فراہم کرے گا۔فلپائن کے وزیر دفاع ڈیلفن لورینزانا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارت اور فلپائن کی حکومتوں کے مابین طے پانے والے اس معاہدے کے تحت بھارت کی ایک نجی دفاعی کمپنی براہموس ایروسپیس منیلا کو اینٹی شپ میزائل سسٹم کی 3بیٹریاں مہیا کرے گی۔ اس کے علاوہ فلپائنی بحریہ کے اہلکاروں کو ان میزائلوں کی دیکھ بھال اور انہیں چلانے کی تربیت بھی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے بارے میں بات چیت 2017ء سے مختلف مراحل میں جاری رہی تھی ،تاہم اس میں بجٹ اور کورونا وائرس کی عالمی وبا جیسے عوامل کے باعث مسلسل تاخیر ہوتی رہی تھی۔
