آسٹریلیا نے باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو پانچویں ٹیسٹ میچ میں 146 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز 0-4 سے اپنے نام کر لی۔
ہوبارٹ میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں درست ثابت ہوا اور 12 رنز پر تین میزبان بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے۔
تاہم ٹریس ہیڈ کے ساتھ ساتھ مارنس لبوشین اور کیمرون گرین کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کی ٹیم 303 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجانے میں کامیاب رہی۔
ٹریوس ہیڈ نے سنچری اسکور کی جبکہ گرین نے 74 اور لبوشین نے 44رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے مارک وُڈ اور اسٹورٹ براڈ نے تین، تین جبکہ اولی رابنسن اور کرس ووکس نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔
Career-best figures for Mark Wood – that’s the third five-wicket haul of his Test career! #Ashes | @VodafoneAU pic.twitter.com/XS94VFozGE
— cricket.com.au (@cricketcomau) January 16, 2022
انگلینڈ کے بلے باز پہلی اننگز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور پوری ٹیم 188رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
انگلینڈ کا کوئی بھی بلے باز نصف سنچری نہ بناسکا، کرس ووکس 36رنز کے ساتھ کامیاب بلے باز رہے اور کپتان جو روٹ نے 34رنز کی اننگز کھیلی۔
آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز نے چار اور مچل اسٹارک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلین بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں ناکامی سے دوچار ہوئی اور 49 رنز بنانے والے ایلکس کیری کے سوا کوئی بھی بلے باز مارک وُڈ کی تباہ کن باؤلنگ کا سامنا نہ کر سکا۔
Green breaks through!
The highest opening stand of the series ends right on the tea break #OhWhatAFeeling#Ashes | @Toyota_Aus pic.twitter.com/aTpCakZWkd
— cricket.com.au (@cricketcomau) January 16, 2022
آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 155رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پہلی اننگز کی برتری کی بدولت انگلینڈ کو فتح کے لیے 271رنز کا ہدف دیا۔
مارک وُڈ نے چھ اور اسٹورٹ براڈ نے تین وکٹیں لیں۔
That almost went underground!
But Scott Boland won’t care! #Ashes pic.twitter.com/M5QxfVb1E8
— cricket.com.au (@cricketcomau) January 16, 2022
ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے انگلینڈ کو دوسری اننگز میں 68 رنز کا مثبت آغاز فراہم کیا تاہم کیمرون گرین کے شاندار اسپیل نے میچ کا نقشہ پلٹ دیا۔
انہوں نے رورے برنز کو آؤٹ کرنے کے بعد ڈیوڈ ملان اور زیک کرالی کو بھی چلتا کردیا۔
Just put out the one mitt – and it stuck! #Ashes pic.twitter.com/10yK7Cadc3
— cricket.com.au (@cricketcomau) January 16, 2022
