English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کپتانی چھوڑنے کے فیصلے پر انوشکا کا ویرات کوہلی کے نام جذباتی پیغام

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے پر ویرات کوہلی کے لیے جذباتی پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کچھ شکستوں کے بعد کوہلی کے رونے کا تذکرہ بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل ویرات کوہلی نے 7 سال کے طویل عرصے کے بعد بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔ا±ن کے اچانک اعلان پر کرکٹرز، شوبز شخصیات، شائقین کرکٹ حیران ہوئے اور کوہلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناو¿ں کا اظہار بھی کیا۔ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر کی ریٹائرمنٹ پر ایک طویل جذباتی پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے ماضی کے قصوں کا تذکرہ بھی کیا۔انوشکا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’مجھے 2014 کا وہ دن آج بھی یاد ہے جب آپ نے دھونی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اور خود کو کپتان بنائے جانے کا تذکرہ کیا تھا۔اداکارہ نے لکھا کہ ’ا±س دن کے بعد سے میں نے آپ کی کامیابی اور ترقی دیکھی، میں بطور بھارتی شہری آپ کی قیادت اور ٹیم کی کامیابیوں جبکہ بیوی ہونے کی حیثیت سے آپ کے اندر پیدا ہونے والی بہتری اور تبدیلی پر فخر محسوس کرتی ہوں۔انوشکا شرما نے لکھا کہ ’آپ نے اس دور میں میدان کے علاوہ بھی بہت سارے چیلنجز کا سامنا کیا کیونکہ زندگی آپ کا ان جگہوں پر امتحان لیتی ہے جہاں آپ توقع بھی نہیں کرسکتے، مگر مجھے فخر ہے کہ آپ نے اپنے ارادوں اور بلند پرواز کے درمیان کسی چیز کو رکاوٹ نہیں بننے دیا۔انہوں نے شکست پر ویرات کوہلی کے آبدیدہ یا اشکبار ہونے کا قصہ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’کچھ شکستوں کے بعد آپ کی آنکھوں میں آنسو تھے اور ا±س وقت میں آپ کے ساتھ بیٹھی تھی، آپ نے میدان میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کی اور آگے بڑھنے کی ہمت کو باندھ کر رکھا۔انوشکا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’آپ نے کبھی عہدے کا لالچ نہیں کیا، ہاں مسلسل کوشش کرنے کی عادت نے میری اور مداحوں کی نظر میں آپ کا ایک مقام بنا دیا ہے جسے کبھی کوئی ختم نہیں کرسکے گا، آپ نے سات برسوں کے دوران بہت اچھا کیا اور بطور کپتان بہت کچھ سیکھا جسے اب ہماری بیٹی وامیکا بھی دیکھے گی اور فخر محسوس کرے گی‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے