English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مودی حکومت نے کشمیر پریس کلب کی رجسٹریشن منسوخ کر دی

القمر

سری نگر (اے پی پی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے صحافت کا گلا گھوٹنے کے لیے مقبوضہ علاقے میں صحافیوںکی سب سے بڑی تنظیم کشمیر پریس کلب کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے علاوہ کلب کی عمارت اسٹیٹس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ کے ترجمان نے صحافیوں کے مختلف گروپوں کے درمیان پیش آنے والے خود ساختہ غیرخوشگوار واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر پریس کلب کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے علاوہ کلب کی عمارت اسٹیٹس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے