English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کنگ ہمیشہ کنگ رہتاہے، رنویر سنگھ کا کوہلی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے دستبردار ہونے پر ردعمل 

بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے ویرات کوہلی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے دستبردار ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کنگ ہمیشہ کنگ رہتاہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ردعمل دیتے ہوئے رنویر سنگھ نے ویرات کوہلی کو کرکٹ کا کنگ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ کنگ ہمیشہ کنگ رہتا ہے۔رنویر سنگھ نے پیغام کے ساتھ تاج اور دل کی ایموجی بھی شیئر کی۔ایک اور اداکار نکول مہتا نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سر! بہت شکریہ، آپ نے بھارتی ٹیم کو اب تک کی بہترین ٹیم بنایا ہے۔یاد رہے کہ مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے ٹی ٹوینٹی کے بعد ٹیسٹ کی کپتانی بھی چھوڑ دی۔

سابق کپتان ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹیسٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بورڈ کی جانب سے انہیں ون ڈے کی کپتانی سے ہٹا کر روہت شرما کو نیا کپتان بنایا گیا تھا۔ویرات کوہلی نے 7 سال تک بھارتی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی، وہ بھارت کی ٹیسٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے