کراچی: چیئر مین کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن ایاز میمن موتی والا کراچی کی علاقے لی مارکیٹ میں واقع پلاٹ نمبرٹی ایل 2/10 آثار قدیمہ کی بلڈنگ میں گزشتہ 150سال کے رہائشی خاندان سے ملاقات، تمام رہائشیوں کے ساتھ خوشگوار ماحول میں ملاقات ، رینٹ فری پراپرٹی کی ملکیت کے دعویدار بلڈر سے نجات کے لیئے ایس ایس پی سے ملاقات کا احوال بتایا اور مکمل تعاون کی یقین دہا نی ، اس موقع پر چیئر مین کراچی تاجر الائنس ایاز میمن موتی والا نے کہا کہ پلاٹ نمبر ٹی ایل 2/10پر ملکیت کا دعویٰ کرنے والے بلڈر اور حقیقی طور پر کئی سالوں سے رہائش پذیر لوگوں کے ساتھ معاملات بیٹھ کر خوش اسلوبی کے ساتھ طے کیے جائیں گے، ہماری کاوشیں اور کوششیں صرف اور صرف امن ، محبت اور بھائی چارے کے فروغ کے لیئے ہیں ہم کسی کے ساتھ لڑنے یا کسی کو نقصان پہنچانے کے لیئے نہیں نکلے بلکہ عوام کی خدمت اور مدد کے لیئے جاتے ہیں، اگر کسی غریب کے ساتھ کوئی زیادتی ہوگی تو ا س کی مدد کے لیئے ہماری ٹیم موجود ہے ، انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ آثار قدیمہ اور رینٹ فری پراپرٹی پر قبضے کرنے کے لیئے سازشیں کر رہے ہیں آثارقدیمہ کی بلڈنگز جو حکومتی تحویل میں ہوتی ہیں وہ عوام کی ملکیت ہوتی ہیں ، حکومت یا کوئی بھی ادارہ اس کو فروخت نہیں کر سکتا اور نہ ہی کوئی بلڈر اس کو مسمار کر کہ اس پلاٹ پر غیرقانونی طور پر کوئی کمرشل یارہائشی بلڈنگ بنا سکتا ہے، کراچی میں ہونے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کے ڈی جی سے بھی ملاقا ت کی ہے تمام متعلقہ اداروں کو بھی غیرقانونی بننے والی بلڈنگز کی نشاندہی کر دی ہے اور درخواستیں بھی جمع کروا دی ہیں تمام متعلقہ اداروں نے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کی مکمل یقین دہانی بھی کروائی ہے ، کراچی میں ہونے والی غیرقانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیئے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا اور آثار قدیمہ رینٹ فری پراپرٹیز کی مسماری یا قبضے کے خلاف بھی آواز اٹھاتا رہونگا ، یہ شہر ہم سب کا ہے اور اس کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

