English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا کے نصف شہری بائیڈن سے مایوس‘ رپورٹ

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں صدر جو بائیڈن کے دور اقتدار سے متعلق کیے گئے سروے کے مطابق نصف شہری جو بائیڈن کے دور اقتدار سے مایوس ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق سی بی ایس نیوز اور یوگوو کے ذریعے کیے گئے سروے کے مطابق 50 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن کے پہلے سال کے دور اقتدار نے انہیں مایوس کیا ہے۔سروے کے مطابق 65 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے افراط زر پر مناسب توجہ مرکوز نہیں کی، جب کہ 58 فیصد کے مطابق انہیں معیشت کو ترجیح دینی چاہئے تھی۔ سروے میں ناقدین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کے اقتدار کا پہلا ہی سال نہایت حوصلہ شکن رہا۔ اس دوران امریکی صدر نے افراط زر کی شرح کو کم کرنے اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے ۔

The post امریکا کے نصف شہری بائیڈن سے مایوس‘ رپورٹ appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے