English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس کی جانب سے حملے کا خدشہ‘ امریکا میں کھلبلی

القمر

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کی جانب سے جوہری حملے خدشے کے تحت امریکا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ماسکو کی جانب سے ایسے اشارے ملے ہیں کہ روسی جوہری ہتھیاروں کو ایسے مقامات پر منتقل کیا جا سکتا ہے جو امریکی ساحل سے زیادہ دور نہ ہوں۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ روسی میزائل داغنے کے بعد تیاری کے لیے صرف 5منٹ ہوں گے۔ ماسکو کے ایک تجزیہ کار دمتری سوسلوف نے کہا ہے کہ یوکرائن پر روس کا فرضی حملہ امریکا کی سلامتی کو کمزور نہیں کرے گا۔ امریکی اخبارنیویارک ٹائمز کے مطابق یوکرائن کے بحران کو کم کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والی بات چیت ناکام ہونے کے بعد روس حملے کا بہانہ بنانے کے لیے وہاں کی صورت حال کو خراب کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے لیے ایک اور آپشن کے بارے میں گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق پیوٹن مشرقی یورپ پر قبضے کے لیے سرگرم ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق روس ملکی سلامتی کے مفادات کوآگے بڑھائے گا اور اس کے نتائج یورپ اور امریکا سنجیدگی سے محسوس کریں گے۔

The post روس کی جانب سے حملے کا خدشہ‘ امریکا میں کھلبلی appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے