کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ نے نیاز حسین جیسر کو سندھ زکواۃ کونسل کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ نیاز حسین جیسر کے پی ٹی کے جی ایم گریڈ 20 سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔ کابینہ نے کونسل کے 3 علما اراکین مفتی فیروزالدین، مفتی محمد جان نعیمی اور محمد اصغر گورمے کی بھی منظوری دی۔ دیگر اراکین میں ندیم بھٹو، اشفاق علی شامل ہوںگے۔ خواتین اراکین میں شمیم عارف مٹھانی، ایڈووکیٹ شاکرہ صدیقی کو مقرر کیا گیا ہے۔
