ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گجرات میں آوارہ کتوں کا راج ‘  2 ہفتوں کے دوران 500 کیسز رپورٹ

آوارہ کتوں نے گلیوں، محلوں، اہم شاہرہوں، سرکاری دفاتر اور پارکوں سمیت دیگر سرکاری املاک کو اپنا مسکن بنا لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں نے 2 ہفتوں کے دوران 500 افراد کو بھنبھوڑ ڈالا۔شہر اور مضافاتی علاقوں میں آوارہ کتوں کے غول کے غول رات اور دن کے اوقات میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کو نشانہ بنانے لگے۔سرکاری اسپتال کے اعداد وشمار کے مطابق، کھاریاں 55، ڈنگہ 30، لالہ موسی 20، گجرات 250، کنجاہ 30، جلالپورجٹاں 40، کوٹلہ 15، ٹانڈہ 5 اور سرائے عالمگیر 45 کتوں کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ڈپٹی کمشنر گجرات کی دوسری بار تعیناتی کے باوجود شہری اذیت کا شکار ہیں جبکہ انتظامیہ افسران فوٹو سیشن اور کاغذی کارروائیوں تک محدود ہیں۔واضح رہے کہ ضلع بھر میں آوارہ کتوں کی بہتات، ڈاگ بائیٹ کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ کتے کے کاٹنے کے بعد زخمی مریض کو ویکسین کے بعد گھر بھیج دیا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں