کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن روسی جارحیت کے تناظر میں یوکرائن پہنچ گئے، جہاں انہوں نے دارالحکومت کیف میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے یوکرائن میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقات میں ہمسایہ ملک روس کی جانب سے ممکنہ فوجی خطرے کے بارے میں مشاورت کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بلنکن آج برلن اور کل جنیوا میں اعلیٰ سطحی سفارتی ملاقاتوں میں بھی شرکت کریں گے۔ روس نے حال ہی میں اپن فوج بیلاروس منتقل کی ہے۔

