
ولنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نیوزی لینڈ سونامی سے متاثر ملک ٹونگا کی امداد کے لیے اپنا جہاز روانہ کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابقٹونگا کے چھوٹے بیرونی جزیروں میں سیکڑوں گھر تباہ ہو چکے ہیں۔ ٹونگا ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو کورونا وائرس سے محفوظ ہے، تاہم ان حالات میں وہاں وبا کا پھیلنا صورت حال کو مزید تشویشناک کردے گا۔ نیوزی لینڈ کی بحریہ کا کہنا ہے کہ اس کے 2 جہاز جمعہ کے روز ٹونگا پہنچیں گے۔ان میں آتش فشاں کے پھٹنے اور سونامی سے دوچار بحرالکاہل جزیرے کے لیے ضروری سامان موجود ہے۔
