English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ میں کرونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان، ماسک کی پابندی ختم

لندن: برطانیہ نے 27 جنوری سے کورونا پابندیوں میں نرمی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہاؤس آف کامنز میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم بورس جانسن نے اعلان کیا کہ جمعرات 27 جنوری سے کورونا پابندیوں میں نرمی کی جائیں گی جس کے بعد عوامی مقامات پر ماسک لگانا لازمی نہیں ہوگا۔

کورونا کے مریضوں کو گھر میں قطرنطینہ کرنا ہوگا، جبکہ شہریوں کو گھروں سے کام کرنے کا حکم بھی واپس لے لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق 27 جنوری سے برطانیہ میں تقریبات میں داخلے لیے ویکسین کی حیثیت یا حالیہ منفی ٹیسٹ کو ظاہر کرنا بھی لازمی نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے